فاسٹ باؤلر محمد عامر اگلے میچ سے قبل کراچی کنگز کے سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر اتوار کو نیشنل سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے قبل کراچی کنگز کے سکواڈ کو جوائن کرلیں گے، پیسر اپنی والدہ کی علالت کے باعث 4 مارچ کو ہی دبئی سے پاکستان واپس آ گئے تھے۔اور یو اے ای میں کراچی کنگز
کے آخری لیگ میچ میں ٹیم ان کے بغیر ہی ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اتری،بعدازاں اسی رات محمد عامر کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا، پیسر جمعہ کی رات یا ہفتہ کو لاہور سے کراچی پہنچ کر اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گے۔کراچی کنگز کے لیگ مرحلے کے 2 میچ باقی ہیں، اسے پہلے مقابلے میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دوسرے میں پیر کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔
The post کراچی کنگز کو اہم ترین مقابلے سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی، اہم ترین کھلا ڑی کی دبنگ انٹری appeared first on Urdu News.