کراچی میں زوردار بم دھماکہ ، افراتفری مچ گئی ، ہر طرف چیخ وپکار

اسلا م آباد(نیو زڈیسک) شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دکان میں دھماکا ہوا، دھماکے سے 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بند دکان میں ہونے والے دھماکے کے باعث اطراف کی دو دکانیں تباہ ہوئیں۔
دھماکے کی نوعیت کا تعین نہ ہوسکا، تاہم جائے وقوعہ پر گیس کے 2 سلنڈر موجود دکھائی دیے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر تباہ شدہ دکانوں کا سامان بکھر گیا۔ذرائع بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، دھماکے کے مقام سے 2 گیس سلنڈر ملے ہیں، بند دکان کے باعث دھماکے کی شدت میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب دھماکے میں تباہ ہونے والی دکان کے مالک کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری دکان کے دونوں سلنڈر صحیح سلامت موجود ہیں، ایک سلنڈر میں گیس کم تھی، آج کاریگر دکان چلا رہا تھا، میں موجود نہیں تھا، دھماکے کے نتیجے میں میری زندگی کی تمام جمع پونجی ختم ہوگئی۔خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع مدرسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔یاد رہے۔
کہ ستمبر 2014 میں نارتھ ناظم آباد میں قائم فاروق اعظم مسجد کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا تھا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں سلنڈر دھماکوں کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں، جس کے باعث اب تک متعدد افراد کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔
The post کراچی میں زوردار بم دھماکہ ، افراتفری مچ گئی ، ہر طرف چیخ وپکار appeared first on Urdu News.