کراچی (اردو نیوز) کراچی خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا، متعدد افراد نشانہ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور سندھ کا دارالحکومت کراچی خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ کراچی کے علاقے قائد آباد میں ہوا ہے۔ دھماکہ قائد آباد کے مشہور فلائی اوور کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث کئی افراد نشانہ بن کر زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 2 افراد کے جاں بحق ہو جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔ جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہوا ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ جبکہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ تاہم دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ دھماکے کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے کو فوری گھیرے میں بھی لے لیا ہے۔
The post کراچی خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا، متعدد افراد نشانہ بن گئے appeared first on Urdu News.