لاہور (ویب ڈیسک)گیلانی ریسر فاونڈیشن حال ہی میں ایک سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 49 فیصد پاکستانی سوچتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پچھلی حکومتوں سے قدر بہتر رکارکردگی دکھا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ سروے معروف ادارے گیلپ اور گیلانی پاکستان کی جانب سے کروایا گیا ہے ۔جس میں کہا گیاہے کہ چاروں صوبوں سے مختلف افراد کی رائے لی گئی ہے جس میںخواتین اور مرد دونوں شامل ہیں ۔
سروے میں سوال کیا گیا کہ ” کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی اب تک کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے جبکہ کچھ سوچتے ہیں کہ کارکردگی ان سے بھی گئی گزری ہے تاہم آپ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ؟“
سروے کے نتائج کے مطابق سوال کے جواب میں 49 فیصد عوام کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے جبکہ 27 فیصد عوام کا کہناہے کہ تحریک انصاف کی کارکردگی اس سے بھی زیادہ گئی گزری ہے تاہم 18 فیصد لوگوں کا سوچنا ہے کہ تحریک انصاف اور گزشتہ حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔
6 فیصد لوگوں نے سروے میں کیے گئے سوالات کے جوابات نہیں دیئے جبکہ کچھ نے اس پر اپنی رائے دینے سے انکار کر دیا ۔
The post کتنے فیصد پاکستانی سوچتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت گزشتوں حکومتوں سے بہتر کام کر رہی ہے ؟نیا سروے جاری کر دیا ، جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کر دے گا appeared first on Urdu News.