نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے فوج کے جوانوں کو انوکھی نصیحت کی۔بھارتی آرمی چیف جو اپنے دلچسپ بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں،انہوں نے اب اپنے جوانوں سے انوکھی بات کہہ دی ہے۔انہوں نے بھارتی فوجیوں کو نصیحت کی کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران فلمی ستاروں کے نام والی خواتیں سے
بالکل دوستی نہ کریں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جنرل نے جوانوں کو کترینہ کیف،پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور سے دوستی نہ کرنے نصیحت کی۔انہوں نے کہا کہ فیس بک پر کترینہ،پریانکا یا کرینہ نظر آئیں تو ان سے دوستی مت کیجیے گا کیونکہ ایسا عمل کرکے آپ دھوکا کھا جائیں گے۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ فلمی ستارے آپ سے دوستی کیوں کریں گی فلمی ستارے کسی بھی ٹام، ڈک اور ہیری سے دوستی کرنے کے خواہش مند نہیں ہوتے۔
The post کترینہ ،پریانکااورکرینہ نظرآئیں توان کیساتھ کیاکریں بھارتی آرمی چیف نےا نوکھاحکم جاری کردیا appeared first on Urdu News.