کامیڈی اداکار کی چھاپ لگنے کی وجہ سے نہ صرف میری عزت و وقار اور فنی مہارت میں کمی آئی بلکہ مجھے دوسروں کی نسبت معاوضہ بھی کم دیا گیا ، اداکار گووندا

بالی ووڈ اداکار گووندا نے کہا ہے کہ متعدد کامیاب فلموں کے باوجود فلم انڈسٹری اور ایوارڈ شوز میں کامیڈی اداکار کی چھاپ لگنے کی وجہ سے نہ صرف ان کے عزت و وقار اور فنی مہارت میں کمی آئی بلکہ ان کو دوسروں کی نسبت کم معاوضہ بھی دیا گیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار گووندا نے کہا ہے کہ متعدد کامیاب فلموں کے باوجود فلم انڈسٹری اور ایوارڈ شوز میں کامیڈی اداکار کی چھاپ لگنے کی وجہ سے ان کو فائدے کے بجائے نقصان ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ جو اداکار کامیڈی اداکاری کرتے ہیں انہیں بالی ووڈ میں وہ عزت و احترام نہیں دیا جاتا جو ہالی ووڈ میں مجھ جیسے اداکاروں کو حاصل ہوتا ہے، ہالی ووڈ یا آسکرز ایوارڈ میں کامیڈی اداکاروں کو عزت دی جاتی ہے ، ہالی ووڈ کامیڈی اداکار چارلی چیپلن کو لیجنڈ کہا جاتا ہے ۔ گووندا کی فلم ’’ فرائے ڈے ‘‘ 12 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی ۔
The post کامیڈی اداکار کی چھاپ لگنے کی وجہ سے نہ صرف میری عزت و وقار اور فنی مہارت میں کمی آئی بلکہ مجھے دوسروں کی نسبت معاوضہ بھی کم دیا گیا ، اداکار گووندا appeared first on Urdu News.