کالج کلرک کی فرعونیت۔۔ بیٹی کے فارم کیلئے آئے شخص کو ایسی بات کہہ دی۔۔ غریب باپ پاوٴں پکڑنے پر مجبور ہو گیا۔۔ تفصیلات جان کر آپ بھی آگ بگولا ہو جائیں گے

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدر آباد کے علاقے سعید آباد کے سرکاری کالج میں کلرک کا شہری سے تضحیک آمیز سلوک منظر عام پر آگیا۔ شہری نے بیٹیوں کا مستقبل بچانے کے لیے کلرک کے پاوں پکڑ لئیے۔معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد سیکرٹری تعلیم نے کلرک کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انٹر اور گریجویشن کے امتحانات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ملک بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس ضمن میں پنجاب میں تو آن لائن داخلوں کا سسٹم متعارف کروا دیا گیا وہ بھی انٹر لیول کے لیے جب کہ گریجویشن اور ماسٹرز میں داخلے کے لیے طلباء و طالبات کو اسی فرسودہ نطام سے گزرنا پڑتا ہے جہاں انکا سامنا کلرک بابوں سے ہوتا ہے جو کام نہ کرنے کے لیے ہزار ہا بہانے تلاش کئیے بیٹھے ہوتے ہیں اور سوالات کی تکرار پر شہریوں کو کلرکوں کی جانب سے تضحیک آمیز سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
اور یہ سلسلہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک بھرمیں موجود ہے، جہاں داخلے کے لیے آنے والوں کو کلرکوں کی جانب سے شرمناک سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی افوسناک واقعہ حیدر آباد کے علاقے سعید آباد کے سرکاری کالج میں پیش آیا۔ایک خاتون امیدوار کے والد محمد ظفراللہ نے کلرک سے فارم مانگا۔
اس دوران دوران سبجکیٹ معلوم کرنے پر کالج کلرک طیش میں آگیا۔ کلرک نے امیدوار کے والد کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد فارم دینے سے انکار کردیا ۔باپ نے مجبور ہوکر بیٹی کے مستقبل کے لیے کلرک کے پاوں پکڑ لئیے جب کہ کلرک اپنے رویے پر قائم رہا۔ متاثرہ شخص ظفراللہ نے بتایا کہ اسکے دو بیٹے اور بیٹی کالج میں زیر تعلیم ہیں ان کو کالج سے نکلوانے کی دھمکی دی۔ کلرک نے پیر پکڑکر معافی مانگنے پر مجبورکیا۔
وہاں موجود کسی شخص نے اس واقعے کی ویڈیو بنا لی جو جلد ہی میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آگئی۔معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد سیکرٹری تعلیم نے کلرک کو معطل کردیا۔دوسری جانب وزیر تعلیم نے بھی اس معاملے پر ڈائریکٹر کالجز ، متعلقہ کالج کے پرنسپل اور کلرک کو طلب کرلیا ہے۔
The post کالج کلرک کی فرعونیت۔۔ بیٹی کے فارم کیلئے آئے شخص کو ایسی بات کہہ دی۔۔ غریب باپ پاوٴں پکڑنے پر مجبور ہو گیا۔۔ تفصیلات جان کر آپ بھی آگ بگولا ہو جائیں گے appeared first on Urdu News.