اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ۔وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔اور آج ہی صدر مملکت عارف علوی ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کریں گے۔ذرائع کے مطابق 30جون سے 2019ء تک اثاثے ظاہر کرنے والوں پر 5 فیسد، 30 ستمبر تک اثاثے ظاہر کرنے والوں کے دس فیصد اور 31 دسمبت تک اثاثے ظاہر کرنے والوں کے لیے 20 فصد ٹیکس کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو اشیائے خوردنوش کی قیمتوں اور ملکی موجودہ نظام تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔جب کہ ملکی موجودہ نظام تعلیم اور مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا. ذرائع کے مطابق بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل جب کہ قومی ائیر لائن کے چارٹر اور ایریل ورک لائسنس کی تجدید پر بھی غور کیا جائے گا. وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کی انسداد منشیات عدالتوں میں نئے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے گی. وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پربریفنگ دی جائے گی جس کے بعد کابینہ ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے گی کابینہ اجلاس میں اضافی حج کوٹے کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے.
اجلاس میں کابینہ کوملکی موجودہ نظام تعلیم سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ مدارس کوقومی دھارے میں لانے سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا. وفاقی کابینہ چین کی جانب سے انسداد منشیات کے لیے عطیہ کردہ سامان پرڈیوٹی کی چھوٹ کا معاملہ بھی دیکھے گی اوراجلاس میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اورمصرکے نشینل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی جائے گی. اجلاس میں کراچی اورکوئٹہ کی خصوصی عدالتبرائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جب کہ کابینہ قومی ائیرلائین کے چارٹراورائیریل ورک لائسنس کی تجدید پرغور کرے گی اوربیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے.
The post کالا دھن سفید کرنے کا ایک اور موقع appeared first on Urdu News.