ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریتی زنٹی کا کہنا ہےکہ می ٹو مہم اپنے صحیح استعمال پر منحصر ہے ۔ ایک ٹی وی شو کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں پریتی کہتی ہیں کہ می ٹو مہم کی حقیقت اگر دنیا میں رائی برابر ہے تو ہماری انڈسٹری میں یہ پہاڑ جتنی بن گئی ہے۔ اینکر کے سوال پر کہ کیا آپ کو بھی ایسا کوئی تجربہ ہواہے ، پریتی کا کہنا تھا کہ کاش ایسا ہوا ہوتا ۔ لیکن ایسا حقیقتاً ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ انھوںنے کہا کہ می ٹو مہم کو اگرکسی انتقام ، شہرت ، کسی کی بدنامی یا معمولی سی بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے استعمال کیا جائے تو یہ درست نہیں ہے۔
The post کاش مجھے بھی کوئی جنسی ہراساں کرتا کروڑوں دلوں کی گھنٹیاں بجانے والی پریتی زنٹا ایسی بات کہہ گئیں کہ مداح چونک کر رہ گئے appeared first on Urdu News.