اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل امریکی صدر نے پاکستان مخالف بیان دیا جس کا وزیر اعظم عمران خان نے بھر پور طریقے سے اپنے ملک اور پاکستان کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کا دفاع کیا اور امریکی صدر کو آئینہ دکھا دیا ۔
تاہم اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ کی عمران خان کے ساتھ تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ یہ تصویر 90 کی دہائی میں لی گئی تھی جس میں عمران خان اور ایوانا ٹرمپ دونوں ہی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔عمران خان اور ایوانا ٹرمپ کی تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہر وقت متحرک رہنے والے صارفین طرح طرح کے تبصرے کرنا شروع ہوگئے ۔ ایک صارف محمد شکیل نے یہ تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن لکھا کہ ’’ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم عمران خان سے نفرت کی اصل وجہ یہ ہے کہ نوے کی دہائی کے آغاز میں عمران خان ایوانا ٹرمپ کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے پھرتے تھے ،ایوانا ٹرمپ ایوانکا ٹرمپ کی کی ماں ہیں ‘‘۔
The post ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ اور عمران خان کی 90ء کی دہائی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on Urdu News.