ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا وزیراعظم عمران خان کو خط ، پاکستان نے امریکہ کو عافیہ صدیقی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کردیا

پاکستان نے امریکہ کو عافیہ صدیقی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کردیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آئندہ ہفتے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکی نائب وزیر خارجہ کے سامنے رکھا گیا اور انہیں کہا گیا کہ عافیہ صدیقی کیس میں بنیادی انسانی حقوق مدنظر رکھے جائیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی لہٰذا عمران خان میری رہائی میں مدد کریں ۔
انہوں نے خط میں لکھا تھا کہ ‘ میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں ، امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے کیوں کہ مجھے اغوا کرکے امریکا لایا گیا تھا ۔ عافیہ صدیقی نے خط میں کہا کہ عمران خان ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں ، عمران خان کو اپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنا چاہیے ۔ عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کے مخالفین کو کہا کہ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کر دینی چاہیے ، انہوں نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ویسے نہیں رہے اور اسلامی قوانین میں غلطیوں پر توبہ کرنے والے کی غلطیاں معاف کر دی جاتی ہیں ۔
The post ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا وزیراعظم عمران خان کو خط ، پاکستان نے امریکہ کو عافیہ صدیقی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کردیا appeared first on Urdu News.