اسلام آباد (ںیوز ڈیسک) حکومتی جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدرمملکت منتخب ہوگئے ہیں،،قومی اسمبلی وسینیٹ میں عارف علوی 212، مولانا فضل الرحمن 131، اور اعتزازاحسن 81 ووٹ ملے۔ صدارتی الیکشن کے نتائج کے مطابق صدارتی الیکشن میں حکومتی جماعت کے امیدوار عارف علوی ،اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمن،، اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن نے حصہ لیا۔
بلوچستان، عارف علوی کو45 ووٹ پڑے۔ اپوزیشن ے امیدوار فضل الرحمن کو15ووٹ جبکہ بلوچستان میں اعتزاز احسن کوکوئی ووٹ نہیں ملا۔۔سندھ اسمبلی میں اعتزازاحسن کو100 اور عارف علوی کو56،،فضل الرحمن کوایک ووٹ ملے۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عارف علوی 78، مولانا فضل الرحمن 26، اور اعتزازاحسن 3 ووٹ ملے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں عارف علوی، مولانا فضل الرحمن،، اور اعتزاز احسن 6 ووٹ ملے ، جبکہ 18 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں عارف علوی 212، مولانا فضل الرحمن 131، اور اعتزازاحسن 81 ووٹ ملے،جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوئے۔واضح رہے پنجاب اسمبلی میں 354 میں سے 351، سندھ اسمبلی میں 163 میں سے 158 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
اسی طرح خیبرپختونخواہ 112 میں سے 111 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ بلوچستان اسمبلی میں 61 میں سے 60 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ واضح رہےاس سے قبل الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ پاکستان کے 13 ویں صدر مملکت کے عہدے کیلئے انتخاب کل ( منگل ) کو ہوگا
سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کریں گے ،،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن ،،مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے کے مولانا فضل الرحمن بطور امیدوار میدان میں ہیں تاہم اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمن میں سے کسی ایک کو دستبردار کرانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے عہدے کیلئے انتخاب کا مرحلہ آج ( منگل) کے روز ہوگا جس کیلئے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایوانوں کو پولنگ اسٹیشنز کا درجہ دیا گیا ہے اور پولنگ کا عمل قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت 10بجے شروع ہوکر 4بجے تک جاری رہے گا ۔