جنوب مغربی چینی صوبے گوئی زو میں کوئلے کی کان میں زبردست گیس دھماکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گئے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پن زو سٹی میں واقع کوئلے کی کان میں پیش آیا ۔ اس وقت کان میں 13 افراد کام کر رہے تھے کہ اچانک کان میں گیس بھرنے کے باعث زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 9 افراد ملبے تلے دب گئے ، ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر مرنے والوں کو کان سے باہر نکالا اور دیگر کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ۔