لاہور(نیوزڈیسک)تاجروں اور میسج فاونڈیشن کے حکام نے چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار سے ملاقات کی جس میں میسج فاونڈیشن نے ڈیم فنڈکیلئے 10 کروڑرو پے دینے کااعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تاجروں اور میسج فاونڈیشن کے حکام سے ملاقات میں چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ کرپشن پرقابوپاکرملک تیزی سے ترقی کرسکتاہے،جوقدم سپریم کورٹ نے اٹھایاآج پورے ملک کی آوازبن چکاہے،ڈیم ملکی ترقی کیلئے ناگزیرہے،یہ ملک ہے توہم ہیں،ہمیں ڈیم بناناہے،پاکستانی قوم اپنے وسائل سے ڈیم بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے توقعات ہیں،ہمیں بیرونی قرضے اتارنے ہیں،آبادی پرقابوپاناہے اوراوورسیزپاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوششیں کرناہونگی۔