چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد اچانک ڈیفنس میں نیشنل ہسپتال کا دورہ کیا ، چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتال میں علاج معالجے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی ، اس موقع پر مریضوں کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی حکم کے باوجود مہنگے سٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا ، چیف جسٹس نے چیف ایگزیکٹو اورڈائریکٹر کے بیرون جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے عدالت میں طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دورن اچانک ڈیفنس میں نیشنل ہسپتال کا دورہ کیا ، چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتال میں علاج معالجے کی صورتحال کا جائزہ لیا ، چیف جسٹس پاکستان نے سوال پوچھا کہ انجیو گرافی کی زیادہ فیس کیوں وصول کی جا رہی ہے ؟ سپریم کورٹ نے اسٹنٹ کی فیس مقرر کررکھی ہے ۔
The post چیف جسٹس ثاقب نثار کا لاہور ڈیفنس میں نیشنل ہسپتال کا اچانک دورہ ، عدالتی حکم کے باوجود مہنگے سٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا appeared first on Urdu News.