بالی ووڈ کی اداکارہ سارا علی خان کی ایک تصویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا جسے دیکھ کر چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ اداکارہ نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑ دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں گاڑی میں گھر کا سامان رکھتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تصویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی کے اچانک تصویر بنانے پر سارہ مضطرب نظر آرہی ہیں اور تصویر بنانے سے منع کر رہی ہیں ۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سارہ گھر چھوڑ کر والد سیف علی خان کے گھر کے بجائے اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہو گئی ہیں جس کی حتمی طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ۔
The post چھوٹے نواب کی بیٹی سارہ علی خان بھی اب بالغ ہوگئی ، اپنی والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑ کر اپنے ذاتی گھر منتقل ہوگئیں appeared first on Urdu News.