لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان میں آئے دن گاڑیوں کی خریدو فروخت میں اضافہ ہوتا چلا جارہاہے کیونکہ گاڑی اب ہر اہل خانہ کی ضرورت بن چکی ہے اور ہر سال گاڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہو تا چلا جارہاہے تاہم کچھ لوگ چھوٹی گاڑی کو چلانے میں ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس کے اخراجات کم ہوتے ہیں اور یہ فیول بھی کم استعمال کرتی ہے ۔چھوٹی گاڑیاں پسند کرنے والوں کیلئے یہ خبر خوشخبری سے کم نہیں ہو گی کیونکہ ریگل آٹو موبل انڈسٹریز لیمیٹڈ نے اپنی نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پاک ویلز پر فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق پرنس کی جانب سے جلد ہی 800 سی سی گاڑی پاکستان میں متعارف کروائی جارہی ہے جس کی ہارس پاور 40 ہے ۔ یہ گاڑی ممکنہ طور پر اسی سال کے اوئل میں ہی لانچ کر دی جائے گی ۔
کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی قیمت تقریبا سات سے ساڑھے سات لاکھ روپے کے درمیان ہو گی ۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ ریگل آٹو موبائلز اور چین کا ڈی ایف ایس کے گروپ گاڑیاں تیارکرنے کے تکنیکی معاہدے میں شامل ہو گیا ہے ۔ یہ معاہدہ پرنس برینڈ کے نام کے تحت آپریشنل ہو گا جو کہ پہلے ہی پاکستان میں چھوٹے ٹرکس بیچ رہا ہے ۔کمپنی کی جانب سے گاڑی مینول اور آٹو میٹک دونوں ہی متعار ف کروائی جائیں گی ، اس گاڑی کی حد رفتار 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ پرنس کی مارکیٹ میں سب سے بڑی حریف گاڑیاں مہران اور یونائیٹڈ براوو ہوں گی ۔
The post چھوٹی گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے خوشخبری: پاکستان میں 800 سی سی کی نئی آنے والی گاڑی کی قیمت کیا ہے اور اس کی خصوصیات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے appeared first on Urdu News.