چوہدری نثار علی خان سیاست میں پھر متحرک ، ایک بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ ن میں واپسی کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے ۔ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے مطابق چوہدری نثار نے لیگی رہنماﺅں سے ملاقات کی ہے اور امید ہے کہ وہ بہت جلد ن لیگ میں واپس آجائیں گے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ معاملات طے ہونے پر چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھالیں گے ۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی پرانی رفاقت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ انہوں نے ابھی تک بطور رکن صوبائی اسمبلی اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ہے ، چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہیں تاہم سیاسی رہنماﺅں کی اکثریت انہیں آزاد پنچھی تصور کرتی ہے ۔
The post چوہدری نثار علی خان سیاست میں پھر متحرک ، ایک بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی appeared first on Urdu News.