’’چوکوں اور چھکوں کی بارش‘‘جو کام پوری پاکستانی ٹیم نہ کر سکی ، افغان بلے باز محمد شہزاد نے کر دکھایا۔۔بھارتی بالرز کی جم کر دھلائی کر دی

دبئی (نیوزڈیسک) ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اور بھارت کے میچ میں افغان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے بھارتی باؤلرز کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں۔افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا تو اوپنرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو 65 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر جاوید احمدی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے بھارتی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور ایسی دھلائی کہ مداحوں کو خوش کر دیا۔محمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 88 گیندوں پر سنچری بنا کر سب کو حیران کر دیا جبکہ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے 6 چھکے اور 9 چوکے بھی مارے۔ واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر چکی ہے جبکہ بھارت فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
The post ’’چوکوں اور چھکوں کی بارش‘‘جو کام پوری پاکستانی ٹیم نہ کر سکی ، افغان بلے باز محمد شہزاد نے کر دکھایا۔۔بھارتی بالرز کی جم کر دھلائی کر دی appeared first on Urdu News.