حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے کی تکمیل ، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں وزیر اعظم کابینہ اراکین کو دورہ یو اے ای اور ملائشیا سے متعلق اعتماد میں لیں گے ۔ اجلاس میں حکومت کے سو روزہ منصوبہ بندی کے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا ، اس موقع پر وفاقی وزراء 100 روزہ منصوبہ بندی پر رپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گے ۔
وزیرخزانہ اسد عمرآئی ایم ایف وفد سے مذاکرات اور متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے ، کابینہ ارکان کو آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ کابینہ کے اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں سوروزہ پلان اورہاؤسنگ سے متعلقہ ٹاسک فورس سے متعلق امور زیرغورآنے کا امکان ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت دفاع کی جانب سے 4 فریقی انسداد دہشتگردی تعاون کے میکانزم معاہدہ منظوری کیلیے پیش کیا جائیگا ۔
عبدالجبارشاہین کو ایکسپورٹ پراسسنگ زون اتھارٹی کے چیئرمین کا اضافی عہدہ دینے کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ جلاس میں نیشنل بینک کے صدر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمگل شدہ موبائل فون کا استعمال روکنے کے نظام کے نفاذ کی منظوری کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ پی ٹی اے کی جانب سےاستعمال شدہ موبائل فون کی امپورٹ کی منظوری کی سمری بھی وفاقی کابینہ میں پیش ہوگی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے بینکنگ کورٹس کے ججز کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
The post پی ٹی آئی حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے کی تکمیل ، عمران خان نے کابینہ کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا appeared first on Urdu News.