بہاولپور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ میچز ہارنے والی لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنے والی ملتان سلطانز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ ملتان سلطانز جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کی ملکیت ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ خیال رہے کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک میں فتح ان کے نام رہی ہے۔
جمعرات کو ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مجموعہ سکور کیا لیکن پھر بھی اسے لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پلوامہ واقعے کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ پلوامہ حملہ بھارت نے خود کیا اور الزام پاکستان پر لگادیا ۔ حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کا ہمیں دکھ ہے ، اس پر بھارتی حکومت اور میڈیا کا رویہ غلط ہے، اگر بھارت نے کچھ کیا تو اس کا دوٹوک جواب دیا جائے گا۔ عالمی عدالت میں ہمارے وکیل نے بھرپور انداز سے کلبھوشن کیس میں موقف پیش کیا اور مجھے یقین ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ 100دن کااعلان کیا مگر صوبہ بنانے میں وقت لگتا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کا معاملہ ابھی زیر غور ہے، بہاولپور میں فوری طور پر صوبے کا سب سیکرٹریٹ بنادینا چاہیے۔
The post پی ایس ایل 4 میں ملتان سلطان کی ناقص کارکردگی ۔۔۔ جہانگیر ترین نے اپنے ہی بیٹے کو سر پرائز دے دیا ، ایسی بات کہہ دی کہ علی ترین بھی دنگ رہ گئے appeared first on Urdu News.