لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پاکستان میں ہونے یوالے تمام سیکیورٹی سمیت دیگر مسائل کے سبب کراچی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رواں سال لاہور پاکستان سپر لیگ کے ایک بھی میچ کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فور کی پروڈکشن کمپنی کو لاجسٹک سمیت دیگر مشکلات سے بچانے کے لیے پی سی بی نے تمام میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔رواں سال پاکستان سپر لیگ کے 8میچز پاکستان میں شیڈول کیے گئے تھے جن میں سے تین می میزبانی لاہور اور پانچ کی کراچی کو دی گئی تھی۔
البتہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے سبب پی سی بی نے لاہور میں شیڈول تمام میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز کے کراچی میں انعقاد کی تصدیق کی۔مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسال پہلے کراچی میں ایک میچ کی میزبانی مانگی تھی اور اب تمام میچز مل گئے ہیں۔انھوں نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے شہریوں سے تعاون کی درخواست کیؤرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے چیلنج کو پورا کریں گے۔
مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھیں :
The post پی ایس ایل 4:لاہوریوں کےلیے بری خبرآگئی،تمام میچز کہاں منتقل کردئیے گئے؟جانیں appeared first on Urdu News.