کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سج چکا ہے اور لیگ مرحلے کے بعد آج سے پلے آف کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے جس دوران پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔اس میچ کیلئے شائقین کرکٹ میں خوب جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور ہر کوئی میچ شروع ہونے کے انتظار میں مصروف ہے لیکن روشنیوں کے شہر کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو زیادہ دیر تک جاری رہا تو گراؤنڈ گیلی ہونے کے باعث میچ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ابھی کوئی بیان جاری نہیں ہوا کہ بارش کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا اور کیا شام کو بھی بارش ہو گی یا نہیں؟ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر چار سے پانچ گھنٹوں کیلئے بارش کا سلسلہ جاری رہا تو گراؤنڈ اچھی خاصی گیلی ہو جائے گی جسے خشک کرنا بھی جان جوکھوں کا کام ہو گا البتہ انتظامیہ کی جانب سے حتی الامکان کوشش کی جائے گی کہ میچ متاثر نہ ہو سکے لیکن اگر بارش کا سلسلہ شام کو بھی جاری رہا تو شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اگر بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا تو پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پرہونے کے باعث پشاور زلمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔
The post پی ایس ایل کا پلے آف مرحلہ دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا،بارش کی صورت میں پشاور اور کوئٹہ میں سے کونسی ٹیم فائنل کھیلے گی، اعلان کردیا گیا appeared first on Urdu News.