اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور میں بیرون ملک میں ہونے والے میچز کا مرحلہ مکمل ہوگیا،6 ٹیموں کی ٹرافی کی جنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی فائنل فور میں پہنچ گئیں۔پی ایس ایل فور میں شارجہ،دبئی اور ابوظہبی میں ہونے والے دلکش مقابلے مکمل ہوگئے،فائنل فور کیلئے اب دیکھنا یہ ہے کہ کراچی،لاہور اور اسلام آباد
میں سے کون آگے بڑھے گا۔ملتان سلطانز کا پتا پہلے ہی صاف ہوچکا ہے جبکہ ایونٹ میں اس کا ایک میچ ابھی باقی ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 9،9 میچز کھیل لئے ہیں۔ایونٹ میں کبھی پشاور زلمی کو کامیابی ملی تو کبھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مار کھائی،کہیں جیت لاہور قلندرز کو ملی تو کبھی کراچی کنگز فاتح ٹھہری۔پی ایس ایل 4 میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی رنگ جمایا البتہ ملتان سلطانز 9 میں سے 7 میچز میں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن اسلام آباد کی ضرور ہے لیکن وہ تاحال خطرے سے باہر نہیں کیونکہ کراچی کنگز بھی 8 پوائنٹس ہیں اور لاہر قلندرز کے 6 پوائنٹس ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے 2،2 میچز تاحال باقی ہیں۔9 مارچ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں ٹیموں کی جنگ اپنی جگہ پر ہے کرکٹ کے دیوانے بھی خوب رنگ جمائیں گے اور کھلاڑیوں کا جوش بڑھائیں گے۔
The post پی ایس ایل فور کی پوائنٹس ٹیبل،کونسی ٹیم سرفہرست ، کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی appeared first on Urdu News.