کراچی (اُردو نیوز) پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ترجیحی بنیادوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے بعض پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیصلہ پاکستانی فضائی حدود عارضی طور پر کھُل جانے پر کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 آج شام 6 بجے کراچی سے جدہ کے لیےروانہ ہو گی۔
پی کے 213 رات 10 بجے کراچی سے دبئی کے لیے اُڑان بھرے گی۔ پی کے 747 آج شام 6 بجے کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہو گی۔ پی کے 245 رات 11 بجے کراچی سے دمام ے لیے روانہ ہو گی۔ پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی کہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل کال سنٹر پر ضرور رابطہ کریں۔ یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کی ائیر اسپیس کو گذشتہ روز عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں کے فلائٹ آپریشنز معطل کر دئے گئے ۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا جب کہ اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تا حکم ثانی روک دی گئیں تھیں۔ اسی کے پیش نظر ایمریٹس ائیرلائن نے 27 اور 28 فروری کو پاکستان آنے والی پروازوں کو معطل کر دیا تھا ۔
تاہم گذشته رات فضائی حدود جزوی طور پر کھُلنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے تحت کراچی ائیرپورٹ سے دبئی اور ابوظہبی کے لیے ایک ایک پرواز روانہ کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق فی الوقت فلائٹ آپریشن کراچی ائیرپورٹ سے بحال کیا گیا۔ تاہم اب پی آئی اے کے ترجمان نے بھی فلائٹ آپریشن کی جزوی بحالی کی تصدیق کر دی ہے جس کے تحت آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے کچھ پروازیں روانہ ہوں گی۔
The post پی آئی اے کا ترجیحی بنیادوں پر سعودی عرب اور یو اے ای کے لیے بعض پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ appeared first on Urdu News.