پیپلز پارٹی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے ، پیپلز پارٹی نے ہماری پیٹھ میں دومرتبہ چُھرا گھونپا ، عابد شیر علی

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس وقت اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے ، پیپلز پارٹی نے ہماری پیٹھ میں دومرتبہ چھرا گھونپا ، خسرو بختیار کبھی شہبازشریف کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے ، یہ ابن الوقت لوگ ہیں اور ہر پارٹی کو ان سے جان چھڑانی چاہئے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ رانا مشہود نے جو کہا ہے کہ یہ ان کا اپنا بیان ہے ، ہم تحریک انصاف سے بھی کہتے تھے کہ اداروں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے ۔ تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ہم کو اپوزیشن کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہی ۔ اسد عمر اب کریں پٹرول 46 روپے لٹر اور بجلی بھی سستی کردیں ۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بھی اپنی ویسٹ کوٹ کا خیال رکھیں ، تحریک انصاف کی حکومت میں ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے ۔ خرم نواز گنڈا پور کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہونا چاہئے اور مقدمہ چلنا چاہئے ، لندن پلان میں ہمارے لئے گڑھا کھودا گیا ، انہوں نے کہا کہ خسرو بختیار کبھی شہبازشریف کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے ، یہ ابن الوقت لوگ ہیں اور ہر پارٹی کو ان سے جان چھڑانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے ، پیپلزپارٹی نے ہماری پیٹھ میں دومرتبہ چھرا گھونپا ہے ۔
The post پیپلز پارٹی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے ، پیپلز پارٹی نے ہماری پیٹھ میں دومرتبہ چُھرا گھونپا ، عابد شیر علی appeared first on Urdu News.