ابوظہبی(ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 رنز سے شکست دیدی ہے تاہم اظہر علی کے 65 رنز بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر سکے۔ میچ سنسنی خیز مرحلے میں اس وقت داخل ہوا جب پاکستان کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں اور مجموعہ 154 رنز تھا کہ اچانک ایک ساتھ ہی تین وکٹیں گر گئیں اور اس کے بعد قومی ٹیم سنبھل ہی نہیں سکی۔ پانچ کھلاڑی مل کر بھی 22 رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کافی غصے میں نظر آ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغامات کے علاوہ میمز کا طوفان برپا ہو گیاہے۔
جن میں کئی ایسی مضحکہ خیز ہیں کہ دیکھ کر آپ کیلئے ہنسی روکنا بھی مشکل ہو جا ئے گا۔چند روز قبل عمران خان نے یو ٹرن سے متعلق ایک بیان جاری کیا تھا جس پر اپوزیشن کی جانب سے بھی انتہائی حیران رد عمل آنے کا سلسلہ جاری ہے ، تاہم اب صارفین نے اسے کرکٹ میں بھی لاگو کر دیا ہے۔ اس صارف کا کہناتھا کہ عمران خان نے جو کہا تھا اسے سرفراز نے سچ کر دکھایا اور ساتھ تصویر پر لکھا کہ ہدف حاصل کرتے ہوئے یوٹرن لینا عزیم لیڈر شپ کی پہچان ہو تی ہے۔پاکستان کی شکست پر غصے میں نظر آنے والے صارفین کو اس شخص نے حوصلہ دینے کی کوشش کیلئے انتہائی انوکھا اقدام کرتے ہوئے۔
عمران خان کی قوم سے خطاب کی ویڈیو میں تصویر نکالی اور اس پر اظہر علی کا چہرہ لگا کر کپتان کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ لکھا جو کہ ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘۔اس کردار کو کون نہیں جانتا ،یہ رینچو ہیں عامر خان کی معروف فلم ’ تھری ایڈیٹس سے‘۔کنزہ سہیل پاکستانی ٹیم پر کافی برہم نظر آ رہی ہیں:ٹویٹر پر اظہر علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور کہا جارہاہے کہ انہیں آخر میں آنے والے کھلاڑی کو باولر کے سامنے کرنے کی بجائے خود فیس کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔حال ہی میں بھارت کی معروف فلم اظہر ریلیز کی گئی تھی جس میں عمران ہاشمی نے بھارتی کھلاڑی و بلے باز اظہر کا کردار نبھایا تھا اور اس صارف نے اس فلم کو پاکستانی کھلاڑی اظہر علی کے ساتھ جوڑتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا۔شجاع نامی صارف کا کہناتھا کہ اگر ایک لائن میں وکٹیں گرنا کوئی فن ہوتا ۔
تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان اس میں ماسٹر ہوتا ۔گزشتہ روز ہی ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی دوسر ی شادی کی تصاویر جاری کر دی ہیں اور اعلان بھی کر دیا تاہم اب ان کا ذکر میمز بھی شروع ہو گیا ہے۔ میچ ہارنے کے بعد اس ہارون نامی صارف نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو قومی ٹیم کیلئے آخری امید قرار دیدیا ہے۔یہ پڑھ تو آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا:شکست کے بعد اظہر علی شدید غمزدہ ہو گئے اور انہوں نے میچ کے اختتام کے بعد کچھ اس طرح سے اپنا چہرہ اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا تاہم اب یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔
خاور نامی صارف نے تو کوچ پر ہی غصہ نکال دیا اور انہیں ایکٹر قرار دیدیا ۔پاکستان کی شکست پر سابق کھلاڑی عمران نظیر سے بھی خاموش نہیں رہا گیا اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مقامات پر آپ کو جوش کی ضرورت ہوتی ہے اور آپ کو جارحانہ کھیل پیش کرنا پڑتا ہے چاہے پریشر جتنا مرضی ہو لیکن اظہر علی آپ میں اس کی کمی ہے۔یہ صارف تو بہت ہی زیادہ ناراض نظر آ رہے ہیں اور ان کا کہناتھا کہ اظہر علی نے 130 اننگ کھیل لی ہے لیکن وہ ابھی بھی پرُ یقین نہیں ہوتے کہ وہ اوور کی آخری گیند پر سنگل لے سکیں گے اور وہ اوورکی چوتھی یا پانچویں گیند پر سنگل لے رہے ہیں۔جہاں تمام صارفین اظہر علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں وہیں ان کے چاہنے والے اپنے پسندیدہ کھلاڑی حق میں میدان میں آ رہے ہیں اور انہیں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی کیلئے کوشش کرنے پر داد دے رہے ہیں۔
The post پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ، قومی ٹیم ایسے لطیفے بنائے کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائیگا appeared first on Urdu News.