اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغان دارلحکومت کابل میں پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کے قریب دھماکا کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق مذہبی رہنماؤں کےاجلاس سے جاتے ہی دھماکا ہوا۔ افغان علما نے کچھ دیر قبل افغانستان میں جنگ کے خلاف فتویٰ دیا تھا۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں مذہبی رہنما، اسکالرز شریک تھے۔ افغان پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔