پنشنرز کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا مثالی اقدام ، ایسا اعلان کر دیا کہ غریب جھولیاں بھر کر دعائیں دیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور وزیر خزانہ اسد عمر نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے سابقہ حکومتوں کی اینٹ سے اینٹ بجا ڈالی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیواؤں کی پنشن روکی ہوئی تھی جس پر ایوان میں (ن) لیگ کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگ گئے پی آئی اے کا جہاز اڑ نہیں سکا کیوں کہ ادارے پر قرض اتنا بڑھ چکا ہے، تمام آئی پیز کہہ رہی ہےکہ اب ہم میں سکت نہیں اب مزید بجلی کی پیداوار نہیں دے سکتے ،۔
دودھ اور شہدکی بہتی ہوئی نہروں کےسائےمیں گزشتہ سال گردشی قرضےمیں 400 ارب سے زائد اضافہ ہوا، انھوں نے معیشت کو چاروں شانے چت کردیا ، انہوں نے بلوچستان کے پسماندہ علاقون میں بجلی کی سہولت نہ ہونے پر کہا کہ کہا جاتا تھا کہ وہاں کے لوگ بجلی کا بل نہیں دیتے اس لیے لوڈشیڈنگ ہے ،حقیقت یہ ہے کہ آج بجلی ہو بھی تو خیبرپختونخوا اور بلوچستان تک نہیں پہنچائی جاسکتی کہا جاتا ہے کہ وہاں کے لوگ بجلی کا بل نہیں دیتے اس لیے لوڈشیڈنگ ہے ۔
،افسوس کی بات ہے جب کہ اصلیت یہ ہے کہ جب بجلی کی لائنیں ڈالیں گئی تو ان علاقوں کو محروم کر دیا گیا تھا ۔ لیکن اب ہم ان تمام علاقوں جن میں بلوچستان اور پختونخوا کے علاقے شامل ہیں جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ان کو سہولیات دی جائیں گی چاہے ہمیں دوسرے صوبوں کا بجٹ بھی ادھر ہی کیوں نہ لگانا پڑے ہم لگائیں گے ۔ اسد عمر نے (نن) لیگ کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں جو کام ان کی حکومتیں 40 سال میں نہ کرسکیں ہم سے پوچھتے ہیں کہ 40 دن میں کیوں نہ کیے۔
The post پنشنرز کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا مثالی اقدام ، ایسا اعلان کر دیا کہ غریب جھولیاں بھر کر دعائیں دیں گے appeared first on Urdu News.