ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ”پنجاب کا اگلا وزیرِاعلیٰ بنوں گا“ کے دعوے کو اپنی انتخانی مہم کا حصہ بنا لیا۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں نمائندہ شخصیات اور حلقہ کی بااثر برادریوں کو یہ پیغام دینا شروع کر دیا ہے کہ تحریکِ انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ انہیں ہی ملے گی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر پروفیسر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا ہے۔گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ ڈاکٹر حسن عسکری کا نام تحریک انصاف کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔