کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کا لیگ مرحلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے اور اب پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پلے آف مرحلے میں فائنل میں جگہ بنانے کی ’جنگ‘ لڑیں گی اور ٹرافی جیتنے کی جستجو میں سر دھڑ کی بازی لگائیں گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف کا اہم ترین مرحلہ شروع ہونے سے
پہلے ہی خوشخبری مل گئی ہے اور انگلینڈ کے سٹار بلے باز ایلکس ہیلز سکواڈ جوائن کرنے کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ایلکس ہیلز انگلینڈ کی ٹی 20 ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں آئی سی سی ٹی 120 رینکنگ میں ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ وہ اپنے ہم وطن کھلاڑی این بیل کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے پہنچ رہے ہیں جبکہ وہ گزشتہ پی ایس ایل میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے چار میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں رواں سال پی ایس ایل کھیلنے کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ جوائن کرنے کیلئے بہت خوش ہوں اور پاکستان کے پرجوش مداحوں کے سامنے کھیلنے کیلئے بیتاب ہوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ ایلکس ہیلز ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ وہ پی ایس ایل میں پاکستانی مداحوں کے سامنے اپنا کھیل پیش کریں گے۔ میں پرامید ہوں کہ ان کی آمد سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں ایک نیا جوش پیدا ہو گا جو پلے آف مرحلے میں کامیابی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
The post پلے آف مرحلے سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرکٹ کا ایساکھلاڑی بلا لیا جو چھکے مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے، جان کر مخالف ٹیموں کے کھلاڑی ’ہوشیار‘ ہو جائیں گے appeared first on Urdu News.