اسلام آباد: (نیوزڈیسک) پلوامہ حملے کے حوالے سے ترک وزیر خارجہ نے پاکستان پر بھارتی الزاما ت مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنیکی ضرورت ہے۔ وہ پاکستانی وزیر خار جہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر بات چیت کر رہے تھے ۔ شاہ محمود قریشی نے مختلف
معاملات پر پاکستان کی بھر پور حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا یہ حمایت ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے سے متعلق پاکستان اور ترکی کے عزم کی عکاس ہے ۔ انہو ں نے کہا پاکستان نے بھارت سے ثبوت مانگے ہیں جو حملے کی تحقیقات میں معاون ہوسکیں۔ شاہ محمو دقریشی نے کہا رواں سال جنوری میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی سے دونوں ملکوں کے درمیان بردارانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
The post پلوامہ حملہ تر کی کا بھا ر ت کو کرا را جو ا ب پا کستا ن کے حق میں بیان appeared first on Urdu News.