پشاور ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مذہبی جماعت کے اہم رہنما کو قتل کردیا

پشاور میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کے رہنما مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسماعیل درویش کی گاڑی پرفائرنگ کی ۔ پولیس کے مطابق حملے میں مولانا اسماعیل درویش اور ان کا گارڈ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے مولانا اسماعیل درویش کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مولانا اسماعیل دم توڑ چکے تھے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مولانا اسماعیل درویش پی کے 78 سے آزاد حیثیت سے ضمنی انتخابات میں حصہ رہے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے ۔

The post پشاور ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مذہبی جماعت کے اہم رہنما کو قتل کردیا appeared first on Urdu News.