پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے نہ بنانا پی ٹی آئی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے ، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے نا بنانے کو حکومت پاکستان کی بوکھلاہٹ قرار دے دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ابتدائی دنوں میں ہی بے نقاب ہو گئی ہے ، پیپلز پارٹی عوامی ایشوز پر بھرپور اپوزیشن کا کردارادا کرے گی ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کونہ لگانا بوکھلاہٹ ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے چودھری نثارکو چیئرمین پی اے سی بنا کرمثال قائم کی تھی ، وزیراعظم اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کرکے ٹھوس موقف پیش کرتے ، وزیراعظم نے اقوام متحدہ نہ جا کراہم موقع ضائع کیا ۔
عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال نے کیا کہ فواد چودھری نے کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کا حق نہیں ، جس کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ بھی عجیب بات ہے ، لگ رہا ہے پی ٹی آئی احتساب اور شفافیت سے بھاگ رہی ہے ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحریک انصاف کی حکومت کا احتساب کرنا ہے ، جس کا نام ہی تحریک انصاف ہے وہ خود احتساب کےعمل سے بھاگ رہی ہے ، پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے ۔
The post پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے نہ بنانا پی ٹی آئی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے ، بلاول بھٹو زرداری appeared first on Urdu News.