راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں خوفناک بم دھماکے اور چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد پا ک فوج کے سپہ سالار کا جلال ۔ ۔ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن کو پھانسی پہ لٹکانے کا حکم دیدیا ۔۔۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 11دہشتگردوں کو پھانسی دینے کا حکم دے دیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے رپورٹ جاری کی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں گرفتار 11مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے جبکہ مختلف نوعیت کی وارداتوں ملوث 22دیگر جرائم پیشہ افراد کی سزائوں کی بھی توثیق کر دی ہے ۔ سزائے موت پانے والوں میں اکبر خان ، بادشاہ عراق، عزت خان ، ودیگر 11مجرمان شامل ہیں۔
The post پا ک فوج کے سپہ سالار کے صبر کا پیمانہ لبریز۔ ۔ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن کو پھانسی پہ لٹکانے کا حکم دیدیا appeared first on Urdu News.