پا کستان سے لو ڈ شیڈ نگ کا خا تمہ ! ایک ایسے ملک نے پاکستان کو سستی بجلی دینے کی پیشکش کر دی کہ وزیراعظم کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) تاجکستان کے سفیر شیر علی جونونوف نے پاکستان کو سستی بجلی فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی پیشکش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تاجک سفیر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”تاجکستان میں روگن ڈیم نے کام شروع کر دیا ہے اور ہم پاکستان کی ضرورت پوری کرنے کیلئے سستی اور معیاری بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔“نجی خبر رساں ادارے ’ڈان نیوز‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں اور بزنس مینوں کو آگے بڑھ کر تاجکستان میں پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے تاجکستان کے سفیر شیر علی کے اعزاز میں پرتکلیف اعشائیے کا اہتمام بھی کیا۔تاجک سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں جس کی جڑیں بہت گہری ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی شاندار تعلقات ہیں۔انہوں نے پاکستان میں گزارے ہوئے وقت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن، اور خوبصورت ہے جبکہ پاکستانی عوام بہت محنتی، مہربانی اور بہترین میزبان ہیں اور کوئی بھی شخص پاکستانیوں کو صرف اسی صورت میں جان سکتا ہے کہ وہ کچھ عرصہ پاکستان میں گزارے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ اپنے سفراءدوستوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دیتا ہوں، یہ بہت ہی زبردست ملک ہے جہاں کا موسم اورعلاقے بہت خوبصورت ہیں۔‘
The post پا کستان سے لو ڈ شیڈ نگ کا خا تمہ ! ایک ایسے ملک نے پاکستان کو سستی بجلی دینے کی پیشکش کر دی کہ وزیراعظم کی خوشی کی انتہاءنہ رہے appeared first on Urdu News.