پاک فوج کی مخالف پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری۔۔۔ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے احکامات جاری، رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر 6 رہنماوں کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری، احکامات غیر قانونی طور پر جلسہ کرنے کے بعد جاری کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے احکامات خیبرپختونخواہ کی صوابی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ صوابی پولیس نے منظور پشتین کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر، ڈاکٹر سعید عالم مسعود، فضل ایڈووکیٹ، خان زمان، محسن داود، سمد خان اور نور السلام کے گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
صوابی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کی سربراہ منظور پشتین، علی وزیر اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹس کی شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔صوابی پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے صوابی کے اسٹیڈیم میں انتظامیہ کی اجازت کے بنا جلسے کا انعقاد کیا۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور دیگر نے اس جلسے میں پاکستان کے اداروں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر بھی کیں۔
اسی باعث پشتون تحفظ موومنٹ کی سربراہ منظور پشتین، رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔خیبرپختونخواہ پولیس نے گرفتاری کے احکامات جاری ہونے کے بعد پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔ خیبرپختوںخواہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین، رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایف آئی آر میں نامزد دیگر رہنماوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
The post پاک فوج کی مخالف پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری۔۔۔ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی appeared first on Urdu News.