کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں چینی قونصلیٹ پر آج صبح ہونے والے دہشتگرد حملے پر چینی سفارتخانے کا بھی رد عمل آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے نے قونصلیٹ پر دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حملے میں کوئی بھی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
پاک فوج اور پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں۔ چینی شہریوں کی حفاظت میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔ بیان میں کاہ گیا کہ قونصلیٹ پر حملہ آور ہونے والے تینوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اب صورتحال قابو میں ہے۔ چینی سفارتخانے نے مزید کہا کہ پاکستان چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔پاک چین دوستی خراب کرنے والوں کی ہر کوشش ناکام ہو گی۔یاد رہے کہ آج صبح سوا 9 بجے کراچی کے علاقہ کلفٹن بلاک 4 میں دہشتگردوں نے آج صبح چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے ، پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ کراچی پولیس اور رینجرز کی جرأت مندی اور بہادری نے ہی دہشتگردوں کی چینی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس اور رینجرز کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے باوجود پاک فوج اور ایف سی کے دستے بھی پہنچے
اور کلئیرنس آپریشن مکمل کر کے قونصلیٹ کو کلئیر قرار دے دیا۔ اس حوالے سے ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید نے بتایا کہ سکیورٹی پر 35 اہلکار موجود تھے۔چینی قونصلیٹ پرحملے کے لیے تین دہشت گرد آئے تھے۔دودہشت گرد گیٹ کےاندرتھےان کووہی پرمارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال قابو میں ہے،چینی قونصلیٹ کے عملے کوکوئی خراش تک نہیں آئی۔دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کومحفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے مل کرکام کررہے ہیں۔
The post پاک فوج اورپولیس کوسلام ،قونصلیٹ پرحملے کے بعدچین کاردعمل بھی آگیا appeared first on Urdu News.