نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی فضائیہ نے اپنی ہی فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا، 27 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہو جانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مگ 21 جنگی طیارے نے ہیلی کاپٹر کو پاکستان کا ہیلی کاپٹر سمجھ کر مار گرایا تھا، واقعے میں 6 بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 27 فروری کے روز مقبوضہ کشمیر میں کریش کر جانے والے بھارتی ہیلی فوجی ہیلی کاپٹر کے واقعے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ نے بھارتی فضائیہ کا دنیا بھر میں خوب مذاق بنوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 فروری کو بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا تھا، بلکہ ھارتی فضائیہ نے اپنی ہی فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مگ 21 جنگی طیارے نے ہیلی کاپٹر کو پاکستان کا ہیلی کاپٹر سمجھ کر مار گرایا تھا، واقعے میں 6 بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوئے تھے۔
ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن پر تھا جب اسے اپنی ہی فضائیہ کے مگ 21 جنگی طیارے نے مار گرایا تھا۔ اسی واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کے چیف آف ویسٹرن کمانڈ کو فوری عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 27 فروری کے روز ہی پاکستان نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے ایک مگ 21 جبکہ ایک ایس یو 30 جنگی طیارہ مارگرایا تھا۔جبکہ اس کاروائی کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں جنگ کی صورتحال کو ختم کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے جزبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر دیا گیا تھا۔ اب ذرائع بتا رہے ہیں کہ مبینہ طور پر ابھی نندن نے ہی اپنی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔
The post پاک فضائیہ کا ایف 16 تباہ کر نے کے دعو ے کر نے والی بھارتی فضائیہ نے اپنی ہی فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا appeared first on Urdu News.