اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جے ایف تھنڈر کو اپ گریڈ کر دیا گیا جس کے بعد یہ مزید خطرناک ہو گیاہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جے ایف تھنڈر طیارے میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے مزید جدید بنا دیا گیا ہے جو کہ تعمیر کے مراحل سے گزر رہا ہے۔چینی قانون دان اور جنگی طیاروں کے چیف ڈیزائنر وانگ ژی نے انکشاف کیا ہے کہ جے ایف 17 بلاک
3طیارون کی جنگی قابلیت بڑھاتے ہوئے مزید جدید کر دئیے گئے ہیں،انہوں نے یہ اعلان پریسک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جے ایف 17 بلاک 3طیاروں میں ‘ایکٹو الیکٹرانیکلی سکینڈ ارے ریڈار اور ہیلمٹ ماؤنٹڈ سیٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔AESA ریڈار سسٹم کے جے ایف تھنڈر کی دشمن کے طیارے کو طویل فاصلے سے انگیج کرنے اور بیک وقت متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزید بڑھا دیتا ہے، یہ ایک سے زیادہ ایداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جب کہ ہیلمٹ ماؤنٹڈ سائٹ سسٹم پائلٹ کو کسی بھی چیز کو اپنی آنکھوں کے سامنے نشانہ باندھنے کی صلاحیت دیتا ہے جب کہ نئے اور جدید جے ایف تھنڈر طیاروں کے زریعے جہاز کی دشمنوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔نئے جے ایف تھنڈر فائٹر اور دوسرے متعلقہ پلیٹ فارمز کے درمیان معلومات شئیر کرنے کا بھی سبب بن سکے گا۔اس کے علاوہ مخالفین کے خلاف اپنے دفاع میں پورے جنگی نظام کی افادیت میں اضافہ کرے گا. ان خصوصیات کے باعث ایف تھنڈر 17 بلاک تھری دراصل جدید ایف سولہ طیارے کا ہم پلہ
ہے۔واضح رہے JF-17 تھنڈر عام طور پر ایک اعلی درجے کے ساتھ ساتھ مؤثر فائٹر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔پاکستان کے جے ایف تھنڈر نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔
The post ’’پاک بھارت کشیدگی کے بعد دشمنو ں کیلئے انتہائی بری خبر ‘‘ اب جے ایف17 تھنڈر طیاروں کا کو ئی مقابلہ نہیں کر سکتا پہلے سے زیا دہ خطرناک ہو گئے !! پاکستان اور چین نے جے ایف17 تھنڈر کو مزید اپ گریڈ کردیا appeared first on Urdu News.