پاک بھارت مقابلے سے قبل کپتان سرفراز احمد نے وزیراعظم عمران خان سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

دبئی (نیوزڈیسک) پاک بھارت مقابلے سے قبل کپتان سرفراز احمد نے وزیراعظم عمران خان سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا،، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پریشر کے بغیر کھیلیں گے، تمام لڑکوں کو کہا ہے کہ جذبات کو قابو میں رکھیں، عمران خان میچ دیکھنے آئے تو ٹیم کو بھی حوصلہ ملے گا اور ان کے بہت سے فینز بھی میچ دیکھنے آئیں گے۔بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز سے ہم واقف ہیں بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اچھا کھیل پیش کریں گے، یہاں کی پچز سلو ہیں جس کی وجہ سے 280 سے 290 رنز کافی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے علاوہ بھی بھارتی ٹیم میں اچھے لڑکے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں جو پرفارم کرتا ہے وہ ہیرو بن جاتا ہے۔
تمام کھلاڑی تیار ہیں ، بہترین پرفارمنس دیں گے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ جذبات کو قابو میں رکھیں اور نارمل کرکٹ کھیلیں، بھارت کےخلاف بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے اور اچھا میچ کھیلنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں کامیاب ہوں، بھارت کے خلاف میچ میں پریشر ہوتا ہے لیکن پریشر کے بغیر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی یو اے ای آمد اور میچ میں شرکت کے امکان پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان میچ دیکھنے آئے تو ٹیم کو بھی حوصلہ ملے گا اور ان کے بہت سے فینز بھی میچ دیکھنے آئیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پریشر کے بغیر کھیلیں گے، تمام لڑکوں کو کہا ہے کہ جذبات کو قابو میں رکھیں، عمران خان میچ دیکھنے آئے تو ٹیم کو بھی حوصلہ ملے گا اور ان کے بہت سے فینز بھی میچ دیکھنے آئیں گے۔
The post پاک بھارت مقابلے سے قبل کپتان سرفراز احمد نے وزیراعظم عمران خان سے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا appeared first on Urdu News.