دیگر شعبوں کی طرح اب کھیلوں کا شعبہ بھی نیب کے شکنجے میں آ گیا ہے ۔ نیب نے پاکستان ہاکی فیڈیریشن (پی ایچ ایف) کے خلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ شکایت میں کہا گیا کہ پی ایچ ایف میں الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ عہدیداران کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایچ ایف کے پاس فنڈز کی جانچ پڑتال کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ شکایت میں کہا گیا ہے کہ موجودہ فیڈریشن نے آڈٹ رپورٹ کبھی پی ایچ ایف کانگریس کے سامنے پیش نہیں کی ۔ نیب نے ان تمام الزامات کے لیے پی ایچ ایف سے جواب طلب کر لیا ہے ۔
The post پاکستان ہاکی فیڈیریشن بھی اب نیب کے شکنجے میں ، فیڈریشن کے خلاف شکایت آنے پر تحقیقات کا فیصلہ appeared first on Urdu News.