لاہور (اُردو نیوز) پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہیندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانا میرا خواب ہے، اپنی منزل کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت کر رہاہوں۔
پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہیندر پال سنگھ نے کہا کہ اس میدان میں ان کی رہنمائی کرنے ولا کوئی نہیں تھا، انہیں اس سٹیج تک پہنچنے میں بہت مشکل پیش آئی۔مہیندر پال نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کیلئے کرکٹ میں کچھ بڑا کرنے کا خواب رکھتے ہیں۔ پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ وہ کھیل کیساتھ ساتھ پڑھائی بھی کر رہے ہیں تاہم کرکٹ ہی ان کا پہلا جنون ہے۔
The post پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر کا ایسا شانداراعلان، ہر پاکستانی کا دل خوش کر دیا appeared first on Urdu News.