پاکستان کے مشہور شہر میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

ڈی آئی خان اور ٹانک میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق ڈی آئی خان ، ٹانک اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی دس کلو میٹر تھی ۔ جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں شدید خو ف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
The post پاکستان کے مشہور شہر میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا appeared first on Urdu News.