’’ پاکستان کے شہر لاہور جانے کو بہت دل کرتا ہے جیسے ہی حالات سازگار ہوئے تو لاہور ضرور جاوں گی ‘‘ ، بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کا دل پاکستان کے دل لاہور آنے کو مچلنے لگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں میرے بہت سے چاہنے والے موجود ہیں ، ماضی میں میری جتنی فلمیں پاکستان میں ہٹ ہوئیں اتنی اور کسی ملک میں نہیں ہوئیں ۔ رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شہر لاہور جانے کو بہت دل کرتا ہے جیسے حالات سازگار ہوئے اور موقع ملا تو لاہور ضرور جاوں گی ۔
مجھے لاہور ہر لحاظ سے پسند ہے حاص طور پر لاہور کے کھانوں کی کیا ہی بات ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے پاس وسائل کی بہت کمی ہے اگر وسائل مہیا کر دیے جائیں تو بالی ووڈ فلم انڈسٹری بھی ہالی وڈ فلم انڈسٹری کا مقابلہ کر سکتی ہے ۔
The post ’’ پاکستان کے شہر لاہور جانے کو بہت دل کرتا ہے جیسے ہی حالات سازگار ہوئے تو لاہور ضرور جاوں گی ‘‘ ، بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی appeared first on Urdu News.