اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے اہم ترین شہر میں زوردار بم دھماکہ ، ہلاکتیں ، ایمبولینسیں روانہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ضلع کی سیاسی انتظامیہ کے عہدیدار نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے باجوڑ کی ناواگئی تحصیل کے علاقے چارمنگ میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب کر رکھی تھی، جو عین اس وقت پھٹی جب قریب سے گاڑی گزری۔
دھماکے سے گاڑی میں موجود دونوں امان اللہ اور گل بدین جاں بحق ہوئے جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پاک ۔ افغان سرحدی علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ یہ عید میلاد النبیؐ والے دن ہونے والا دوسرا دھماکا ہے۔اس سے قبل بلوچستان کے ضلع چمن کی مسجد میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔
باجوڑ میں چند روز قبل بھی سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں قبائلی عمائدین زخمی ہوئے تھے۔افغانستان کے صوبے کنڑ کے ساتھ جڑے باجوڑ کے سیکڑوں کلومیٹر سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باڑ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
The post پاکستان کے اہم ترین شہر میں زوردار بم دھماکہ ، ہلاکتیں ، ایمبولینسیں روانہ appeared first on Urdu News.