مکران (ویب ڈیسک) جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات نے انکشاف کیا ہے کہ مکران کے ساحل پر گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔کراچی میں منعقدہ فیوچرز کانفرس جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ ایک یورپی سروے کے مطابق پاکستانی دنیا کے عقلمند ترین افراد میں چوتھے نمبر پر ہیں،ملک میں معدنیات کے اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔
تقریر کے بعد سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آنے والے کل کے بجائے گزرے ہوئے کل میں امن کے خواہاں رہے ہیں، لیکن صرف پاکستان افغانستان میں امن نہیں لا سکتا۔جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ مکران کے ساحل پر حالیہ اوشیونوگرافی سروے میں بڑے گیس ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان 2030 ء میں صرف نیوکلیئر توانائی سے 8800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ملک کی ترقی کا زینہ ہے اور بڑی تعداد میں فیس بک، واٹس ایپ اور ٹیوٹر کے استعمال کی بنیاد پر ملک ای کامرس میں بہت تیزی سے ترقی کی راہ بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیل آئل کے ذخائر کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں نویں نمبر پر ہے جبکہ ملک میں معدنیا ت کے اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔
تقریر کے بعد سوالوں کے جواب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی 43سالہ سروس میں کبھی بھی افغانستان کے لیے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا لفظ نہیں سنا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں آنے والے کل کے بجائے گزرے ہوئے کل میں امن کے خواہاں رہے ہیں، لیکن صرف پاکستان افغانستان میں امن نہیں لا سکتا۔
The post پاکستان کی قسمت بدلنے کے دن آ گئے ، دوردراز علاقے میں انتہائی قیمتی قدرتی وسائل کی دریافت ۔۔۔۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے قوم کو خوشخبری سنا دی appeared first on Urdu News.