اسلام آباد (ویب ڈیسک) جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی جان کو خطرات لاحق ہو گئے۔حافظ سعید پر ممکنہ دہشت گرد حملے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔قومی اخبار کیی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید پر ممکنہ دہشت گرد حملے کی رپورٹ موصول ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کو سیکورٹی کے خصوصی
انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، اور جوائنٹ ڈائیریکٹر انٹیلی جنس بیورو سمیت اعلیٰ حکام کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید پر حملے کی پہلے بھی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔بھارتی خفیہ ایجنسی (را) نے اب دوبارہ انہیں ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس تمام صورتحال کے بعد وزارت داخلہ نے حافظ سعید کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی حافظ سعید کی جان کو خطرے کا انکشاف ہو چکا ہے۔
The post پاکستان کی اہم ترین شخصیت کی جان کو خطرہ!! بھارتی ایجنسیوں کا منصوبہ سامنے آگیا appeared first on Urdu News.