نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان میں فضائی کارروائی اور سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھک مارنے کے بعد مودی سرکاری مشکل میں پھنس گئی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کیا تو بھارت اور بیرون ملک مقیم سکھ برادری نے کُھلم کُھلا پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا جس کے بعد اب مودی سرکار نے خوف میں مبتلا ہو گر اہم جگہوں پر تعینات سکھ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب میں تمام سرحدی علاقوں، اہم سرکاری دفاتر ، فوجی چھاؤنیوں کے باہر ناکوں پر تعینات سکھ پولیس اہلکاروں کو ہٹا کر ہندؤوں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔
اور اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ سکھ پولیس اہلکار کشمیری مجاہدین ، حریت پسندوں اور بھارت مخالف قوتوں کا ساتھ دے سکتے ہیں لہٰذا انہیں ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے۔ذرائع کے مطابق ان حکامات کے بعد نوے فیصد ناکوں سے نہ صرف سکھ پولیس ااہلکاروں کو ہٹا دیا گیا بلکہ کئی اعلٰی سکھ افسران کی باقاعدہ خفیہ نگرانی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار ایسے ٹیلی فون نمبر جو سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے ہیں، ان کی ریکارڈنگ بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ بھارتی پنجاب کے اندر اہم ترین اداروں میں تعینات سکھ افسران اور عملہ کو نہ صرف باقاعدہ چیک کیا جا رہاہے بلکہ فوج سمیت اہم ترین بھارتی عہدیداران کی سکیورٹی پر تعینات سکھ اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے ۔بھارتی پنجاب اور دیگر صوبوں میں سکھ کمیونٹی کے اہم لیڈروں نے اس پر کھل کر بولنا شروع کر دیا ہے ۔
خوف زدہ مودی سرکار نے بھارتی پنجاب میں سکھ کمیونٹی کے دو ٹی وی چینلز بھی بند کر وا دئے ہیں جبکہ مودی سرکار کے ان اقدامات کے خلاف بولنے اور سوشل میڈیا پر شور ڈالنے پر113سکھ طالبات اور 224 دیگر افراد کو بھی ان کے حساس اداروں نے حراست میں لے کر ان سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ مودی سرکار کی سکھ دشمن پالیسیوں پر بھارتی پنجاب میں کشمیر سے بڑی تحریک کسی وقت بھی شروع ہو سکتی ہے ۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں غیر ملکی سکھ کمیونٹی نے کھُل کر پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ میں مقیم سکھ وکیلوں کے ایک گروہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ سکھ کمیونٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے سکھ برادری پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
The post پاکستان کیخلاف فضائی کارروائی میں ناکامی پر مودی خوفزدہ ہوگیا!! بھارتی وزیراعظم کوسکھ برادی پر بھی یقین نہ رہا ۔۔کئی اہلکار ڈیوٹی سے ہٹادئیے appeared first on Urdu News.