اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 21سالہ نوجوان کو ایک خراب توازن والی لڑکی سے زیادتی کے جُرم میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پاکستانی نوجوان رِفا کے علاقے میں واقع ایک بلڈنگ میں چوکیداری کا کام کرتا تھا۔ اسی بلڈنگ میں52 سالہ عراقی خاتون اپنی 18 سالہ بیٹی کے ساتھ مقیم تھی جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ پاکستانی چوکیدار کے پاس اُن کے زیر استعمال فلیٹ کی ایک اضافی چابی بھی تھی۔ وقوعہ کے روز جب عراقی خاتون اپنی ڈیوٹی پر چلی گئی تو چوکیدار موقعے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چابی لگا کر فلیٹ میں گھُس گیا اور وہاں موجود لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔اس گھناؤنی حرکت کے بعد نوجوان کا حوصلہ مزید بڑھ گیا اور اس کے بعد بھی متعد بار اُس نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ماں اس ساری واردات سے بے خبر رہی۔ تاہم لڑکی روز روز کی اس زیادتی کے بعد خوفزدہ رہنے لگی، ہر وقت چیختی چلاتی اور اُس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا۔ جب ماں نے بیٹی کو کُریدا تو پہلے تو خوفزدہ لڑکی کچھ بتانے پر آمادہ نہ ہوئی تاہم بعد میں ماں کے بار بار اصرار پر اُس نے بتا دیا اُس کے ملازمت پر جانے کے بعد پاکستانی چوکیدار فلیٹ میں داخل ہو جاتا اور لڑکی سے اپنی جنسی ہوس پُوری کرتا۔ لڑکی کی خراب ذہنی حالت کے باعث نوجوان اپنے مقصد میں ہر بار کامیاب رہا۔ اس انکشاف کے سامنے آنے کے بعد خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرا دی۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے گرفتاری کے بعد شروع میں تو مسلسل زیادتی کے ارتکاب سے انکار کیا تاہم بعد کی تفتیش کے دوران اُس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
The post ’’پاکستان کا نام پوری دنیا میں بدنام ‘‘ دبئی میں پاکستانی شخص نے روز عراقی خاتون کے گھر میں داخل ہو تا اور اس کی 18سالہ بیٹی ۔۔۔! شیطان کو بہرا کر دینے والی خبر آگئی appeared first on Urdu News.